حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 14 اگست یومِ آزادیٔ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یوم آزادی پاکستان محبت و اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
انہوں نے کہا: اس ملک کی آزادی سےتمام طبقات کی آزادی وابستہ ہے، ایسا کوئی قانون جو آزادی کے خلاف ہو،ہم اس کو قبول نہیں کرتے۔
علامہ شبیر میثمی نے کہا: قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) نے اس ملک کی بنیاد آئین کے مطابق تمام مذہبی طبقات کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرنے کی بنیاد پر رکھی آج اس آئین کے ساتھ کھلواڑ کیوں؟؟؟۔
آپ کا تبصرہ